میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

عمران خان سے تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج سانحہ نو مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ ،پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز کو تبدیل کیا گیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کئے جائیں گے۔ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایس پی زنیر احمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات ہیں جبکہ ایس پی سی آر او رضا تنویر ضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے اورایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد کو ملتان تعینات کیا گیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں