میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن اتحاد کا 27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا 27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اپوزیشن اتحاد د تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں۔16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں