میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر  اتفاق نہ ہوسکا

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوئی تاہم حتمی نام پر اتفاق نہ ہوسکا جسے کے بعد اب آج جمعہ کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو خط لکھ کر مشاورت کے لیے مدعو کیا تھا جس پر وہ وزیراعظم سے ملنے پہنچے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے مدعو کیا، نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ و بچار کے بعد 11 اگست کو اس ضمن میں دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ آج وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیر اعظم کے لیے نام پر بات چیت کی گئی، آج مشاورت کی پہلی نشست تھی، میں نے آج نام دیے ہیں اور وزیراعظم نے بھی نام دیے ہیں، ہماری ایک گھنٹہ مشاورت ہوئی، میں نے وزیراعظم سے کہا آپ میرے ناموں پر غور کرلیں میں آپ کے ناموں پر غور کرلوں گا۔ کل ناموں پر غور کے لیے دوبارہ نشست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نام زیادہ ہیں اور نگراں وزیراعظم ایک آدمی کو بننا ہے، مجموعی طور پر چھ نام سامنے آچکے ہیں، وزیراعظم کو نہیں پتا تھا کہ میں نے کون سے نام دینے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ میں نے اور وزیراعظم نے طے کیا ہے کہ نام فائنل ہونے تک نہیں بتایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں