کالعدم لیاری گینگ وارکے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ
شیئر کریں
(رپورٹ: ہارون صدیقی) تحقیقاتی اداروں نے کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری اداروں نے کالعدم لیاری گینگ وار کے 32 دہشت گردوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے مذکورہ دہشت گردوں کے کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے قریبی رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ مذکورہ دہشت گردوں نے کراچی میں موجود کارندے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں تحقیقاتی اداروں نے دبئی، جنوبی افریقہ، ایران، مسقط اور ملائیشیا میں روپوش کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کے رابطے میں آگئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کو کالعدم بی ایل اے کی جانب سے مالی مدد فراہم ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے کارندے کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے دبئی، جنوبی افریقہ، ملائیشیا، مسقط اور ایران بارڈر کے علاقوں میں پناہ حاصل کر رکھی ہے تحقیقاتی اداروں نے کالعدم لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کی بھی تیاری کرلی ہے اس حوالے سے دستاویزات مکمل کرلی گئی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ 32 دہشت گردوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے جن دہشت گردوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے ان میں بلال راشد عرف حمزہ، زاہد عرف لاڈلا، شیراز ذکری، زید عرف شوٹر، یعقوب ماما، وصی اﷲ لاکھو، تاج محمد عرف تاجو، شکیل عرف بادشاہ خان، ساجد، رضوان عرف پینڈو، شاکر عرف شاکا، جمیل عرف چھانگا، اسماعیل پٹنی، فاروق مایا، فیصل پٹھان، بہادر عرف پی ایم ٹی، محمد ایاز عرف ایاز زہری، ارسلان پٹنی، احمد علی مگسی، آغا شریف ذکری، سردار ماجد، رمضان پٹنی، سہیل ملا، شاکر اسماعیل افشانی، سکندر عرف سکو، آغا شوکت، جبرائیل عرف پٹھان، سلطان عرف چوانی، اویس اور سلیم چاکلیٹی شامل ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے بدنام سرغنہ رحمن ڈکیت کا قریبی ساتھی استاد تاجو ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہے اور اس کے کالعدم بی ایل اے کی مرکزی قیادت سے رابطے ہیں جبکہ سکندر سکو، جمیل چھانگا، زاہد لاڈلا، شیراز ذکری کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران بارڈر ایریا میں روپوش ہیں جبکہ شکیل بادشاہ، ساجد، بلال، آغا شریف، ملائیشیا میں روپوش ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے مذکورہ دہشت گرد کراچی میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری، پاک کالونی، ملیر، مواچھ گوٹھ، فقیر کالونی، چنیسر گوٹھ میں دہشت گردوں کے خفیہ سلیپنگ سیل چل رہے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے بعض دہشت گردوں کی افغانستان میں بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔