میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں قبضہ مافیا، بلڈرز کی اعلیٰ افسران کوشکایتی درخواست ارسال

کراچی میں قبضہ مافیا، بلڈرز کی اعلیٰ افسران کوشکایتی درخواست ارسال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں قبضہ مافیا، بلڈرز کی تنظیم نے اعلیٰ افسران کو تحریری شکایتی درخواست جمع کروا دی، علی حسن بروہی اور پولیس افسران کے نام درخواست میں شامل، کراچی میں قبضوں اور حراسگی سمیت دیگر معاملات پر متعدد درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں زمینوں پر قبضوں اور بلڈرز کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق فروری 2023میں بلڈرز کی تنظیم آباد نے اعلیٰ حکام کو تحریری شکایتی درخواست جمع کرائی جس کے مطابق بخشی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا، گوہر گولف ویزہ پراجیکٹ پر حراسمنٹ کے ساتھ ملکیت کو نقصان، کمپنی کا سامان اور کمپنی کے ملازمین کو اغوا کیا گیا، ایمان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی 4 ایکڑ تجاوزات کو گرایا گیا، مذکورہ پراجیکٹ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ سے بابل حرمین کے نام سے گراؤنڈ پلس 18 منزلہ منظور تھا، ایچ ٹی جی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف ملیر ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور مختیارکار ایئرپورٹ نے غیرقانونی قدم اٹھایا جو سیکٹر 42 سے دیھ صفوران میں واقع ہے، زیدی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی باؤنڈری وال کو منہدم کردیا گیا، جون 2023 کو دی گئی ایک اور درخواست کے مطابق گرین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو بھی حراسمنٹ اور قبضوں کا سامنا کرنا پڑا، مارچ 9 کو آئی جی سندھ کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق ایس ایچ او ماڑی پور غلام حسین کورائی، ایس ایچ او منگھو پیر سرفراز اعوان، ایس ایچ او سچل راجا تنویر ایس ایچ او سرجانی یاسین گجر، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیاض اور اے ایس آئی ماڑی پور عبدالعزیز نامی افسر لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں اور بزنس مینوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرکے آباد کے ممبر کی زمینوں پر قبضے کرتے ہیں، 27 جون کو لکھی گئی ایک اور درخواست کے مطابق علی حسن بروہی نے کراچی ویسٹ کے علاقے منگھو پیر میں سروے نمبر 131،132،13،134، 144 بلاک اے بی سی ڈی ای ایف جس پر الغازی بلڈرز کا پراجیکٹ الغازی ولاز زیر تعمیر ہے پر قبضہ کرلیا ہے اور غنڈہ فورسز کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے، مذکورہ درخواستیں مختلف تاریخوں میں اعلیٰ حکام کو بھیجی گئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں