طالبان کا تین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ مستحکم،مزارشریف میں داخل
ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
طالبان نے افغانستان کے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا۔قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں،جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، ادھر افغان حکان نے کہا ہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے،دوسری جانب افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر نے کہاہے کہ اافغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں۔اس سے پہلے طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کیا گیا۔