میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخالفین لاکھ اتحادبنالیں،پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

مخالفین لاکھ اتحادبنالیں،پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کے دیگر رہنما سندھ میں آئیں جلسے کریں، لیکن یاد رکھیں سندھ نہیں اب تو پورے ملک کی عوام انہیں جان چکے ہیں، آئندہ انتخاب میں عوام دشمن ناکام حکمرانوں کو عوام مسترد کردیں گے، مخالفین پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہیں ہمارے مخالف اتحاد بنائے جارہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرسکیں ماضی میں بھی مخالف اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات عوام پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر یہ ثابت کردیں گے کہ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی مخالف اتحادوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ہمارے سب سے بڑے اتحادی عوام ہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات میں گھری عوام کا بھرپور ساتھ دیں سکھرسمیت پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔وہ گزشتہ روزپیپلزپارٹی سکھر کے رہنما سابق مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی جانب سے معاون خصوصی وزیراعلی سندھ کے اہم عہدے پر فائز کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ویژن اور پالیسیز کے مطابق اس اہم ذمہ داری کو انتھک محنت، دیانتداری اور پوری وفاداری کیساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرواتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور میں بطور معاون خصوصی پارٹی مشن کو آگے بڑھائوں گا،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں