میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ ا سپتال اسٹور میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جلنے کا انکشاف

اسریٰ ا سپتال اسٹور میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جلنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسریٰ ہسپتال کے آپریشن اینڈ مینٹینس اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اہم ریکارڈ جلنے کا انکشاف، آگ تخریب کاری ہے، ریکارڈ جلایا گیا ہے، ترجمان اسریٰ اسلامک فائونڈیشن، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے غیرقانونی قبضے کے باعث ادارہ غیرمحفوظ ہے، ترجمان، آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں، ترجمان اسریٰ یونیورسٹی، تفصیلات کے مطابق اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے زیرانتظام چلنے والے اسریٰ ہسپتال کے آپریشن اینڈ مینٹینس اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا، گائنی وارڈ سے ملحقہ اسٹور روم میں آگ لگنے کے باعث ہسپتال میں خوف کی فضا قائم ہوگئی۔ دوسری جانب اسریٰ اسلامک فائونڈیشن نے اسریٰ ہسپتال کے آپریشن اینڈ مینٹینس اسٹور میں لگنے والے آگ کو تخریب کاری قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن اینڈ مینٹینس روم کو آگ یونیورسٹی و ہسپتال پر غیرقانونی قابض ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی ہدایت پر ایک سازش کے تحت لگائی گئی اور تمام ریکارڈ جلا دیا گیا، ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نذیر لغاری کے دور میں ہونے والے تمام غیرقانونی کاموں کا ریکارڈ جلا دیا گیا، پچھلے کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کیش وصول کیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر نذیر لغاری کی طرف سے تعینات کئے گئے جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے ہسپتال غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ لگنے والی آگ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔ ترجمان اسری یونیورسٹی کے مطابق صبح سویرے اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے ایک شعبہ میں اچانگ آگ لگ گئی جس کے بعد فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی گئی اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹرز، ہاؤس آفیسرز، سیکورٹی اور دیگر عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر متعلقہ وارڈ میں داخل مریضوں کو حفاظت کے ساتھ دوسرے شعبوں میں منتقل کردیا، جبکہ اس اچانک لگنے والی آگ کی تحقیقات فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں