میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ہندو کونسل اور آل پاکستان ہندو پنچائیت نے بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کی پرسرار ہلاکت پر بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔بھارتی شہر جودھ پور کے علاقہ اچلاوتہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک گھر سے 11 پاکستانی ہندوؤں کی لاشیں ملی ہیں، یہ تمام لاشیں گھر کے ایک ہی کمرے سے ملی ہیں جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کی طرف سے یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان پاکستانی ہندوؤں کی موت کمرے میں گیس جمع ہونے سے ہوئی ہے تاہم ابھی ان کی موت کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے کے مکینوں کو کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔ میڈیا کی وہاں تک رسائی روکنے سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔اس واقعہ پر پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار ونکوانی اور آل پاکستان ہندو پنچائیت کے رہنما روی دوانی نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ہندوؤں کی موت کی تحقیقات کروائے اور پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوؤں کو تحفظ دیا جائے، پاکستان چھوڑ کر جانے والے سیکڑوں ہندو ایسے ہیں جنہیں گزشتہ 8 سے 10 برس انڈیا میں گزارنے کے باوجود بھارتی شہریت نہیں مل سکی اور وہ لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں