میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد وزیرخان میں ناچ گانے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، چودھری برادران

مسجد وزیرخان میں ناچ گانے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، چودھری برادران

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے کہا ہے کہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرور ہو؟ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔افسوس صد افسوس، مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں