میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی گلیاں گندے پانی، کچرااورکیچڑ سے بھر گئیں

کراچی کی گلیاں گندے پانی، کچرااورکیچڑ سے بھر گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں گندا پانی ،کچرا اور کیچڑ ہی کیچڑ جمع ہے۔بارش کے بعد کشمیر محلے کی گلیاں سیوریج کے پانی اور کچرے سے بھرگئی ہیں۔ادھر اورنگی ٹاؤن کی گلیوں میں کیچڑ ہی کیچڑ ہے تو لیاقت آباد میں کچھ مقامات پر بارش کا پانی تاحال جمع ہے۔ملیر میں واقع میمن گوٹھ ڈیم بھرجانے سے زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔جوڑیابازار میں بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے دوسری طرف ملیرندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دوسری طرف ایک شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر موجود گڑھے بھرنے کا قابل تعریف عمل کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں