میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیر بخاری ،دیگر رہنماؤں کو فریال تالپور کی عیادت سے روک دیاگیا

نیر بخاری ،دیگر رہنماؤں کو فریال تالپور کی عیادت سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پولی کلینک میں زیر علاج پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی عیادت سے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور دیگر رہنماؤں کوروک دیاگیا ۔نیب اور جیل حکام بھی اسپتال میں موجود تھے ۔نیب اور جیل حکام نے رہنماؤں کو فریال تالپور کی عیادت کرنے سے روک دیا،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکام کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔تمام رہنما فریال تالپور کی عیادت کے لئے پہنچے ہیں۔ نیر بخاری نے حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام عملے کو کمرے کے اردگرد تک محدود کرنا مناسب نہیں ہے ۔ فریال تالپور اس وقت زیر علاج ہیں، ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں