میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس پی کا سورج غروب، رضا ہارون، ارتضیٰ فاروقی، محمد رضامایوس، بیرون ملک روانہ

پی ایس پی کا سورج غروب، رضا ہارون، ارتضیٰ فاروقی، محمد رضامایوس، بیرون ملک روانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسٹیبلشمنٹ کے سائے میں شہر قائد سے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والی پاک سر ز مین پارٹی اختتامی مراحل میں داخل الیکشن 2018میں بد ترین شکست ملنے پر پارٹی میں اثر و رسوخ رکھنے والے اہم رہنما رضا ہارون ،ارتضیٰ فاروقی ،محمد رضا انتخابات سے متعلق مایوس کن نتائج سامنے آ نے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے دوسری جماعتوں با لخصوص متحدہ پاکستان سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والی کارکنان و ذمہ داران کی بھی اپنی اپنی جماعتوں میں دبارہ واپسی کا عمل زور و شور سے جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن میں عام انتخابات میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی سیاسی جماعت پاک سر ز مین پارٹی میں حالیہ دنوں ٹوٹ کا عمل زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت الیکشن کے نتائج سے دلبر داشتہ ہو کر اب تک پارٹی کے 500 سے زائد کارکنان دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اس ضمن میں ایم کیو ایم کے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ جن کارکنان کو مختلف نوعیت کے مقدمات سے بری کرنے کے عوض جبری طور پارٹی کی وفاداریاں تبدیل کروائی گئی تھیں ان کی روزانہ کی بنیادوں پر متحدہ پاکستان میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت متحدہ پاکستان کا تنظیمی ڈھانچہ ایک مرتبہ پھر فعا ل ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ کئی رہنما ؤں و ذمہ داران کے مخالف جماعتوں سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں جس کے پیش نظر آ ئندہ چند روز میں پی ایس پی کے متعدد رہنماؤں کی دوسری جماعتوں میں شمولیت سمیت بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں