میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوورسیزپاکستانی ووٹ کا حق نادرا اور الیکشن کمیشن سے تجاویز طلب

اوورسیزپاکستانی ووٹ کا حق نادرا اور الیکشن کمیشن سے تجاویز طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے نادرا اور الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کر لیں۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوضمنی انتخابات میں ووٹ کاحق بارش کے پہلے قطرے جیساہوگا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟،الیکشن کمیشن ایک ہفتے میں تجاویز جمع کرائے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ای سسٹم کولگانے میں کتناوقت لگے گا ٗچیئرمین نادرا نے کہا کہ نادراکی جانب سے سسٹم مکمل طورپرتیارہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عام انتخابات میں نتائج کی تاخیرکی وجوہات توہونگی؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا آرٹی ایس سسٹم کریش کرگیاتھا؟۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹی ایس سسٹم کریش نہیں ہواسست ہوگیاتھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نادراکے سافٹ ویئرمیں ہمیں کوئی غلطی نہیں لگی،رازداری کاسوال 16 لاکھ پوسٹل بیلٹ پربھی اُٹھتا ہے،صرف سوال ووٹ کی رازداری ہے،دیگرووٹوں سے الگ رکھ کربعدمیں پوسٹل بیلٹ کی طرح گنتی ہو سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں