میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی کمزور حکومت مقتدر قوتوں کے مفاد میں ہو گی، امریکی تھنک ٹینک

عمران خان کی کمزور حکومت مقتدر قوتوں کے مفاد میں ہو گی، امریکی تھنک ٹینک

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکی تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ عمران خان نے چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امید واروں کا جو اتحاد بنایا ہے وہ ایک کمزور حکومت ثابت ہوگا اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی اقلیت فیصلہ سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے گی۔ تاہم ایک کمزور حکومت مقتدر قوتوں کے مفاد میں ہے اور پاکستان کے طاقت ور حلقے 2013 جیسے مضبوط وزیر اعظم کے حق میں نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستانی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک مجلس مذاکرہ میں کیا جس کا عنوان تھا ’’پاکستان انتخابات کے بعد‘‘۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جس سیاسی نظام کے خلاف نوجوانوں کو متحرک کر کے باہر نکالا، وہ خود بھی اسی نظام کا حصہ بن گئے ہیں، جس سے نوجوان ان سے دور ہو جائیں گے۔اس مذاکرے کا اہتمام ایک تھینک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا جب کہ مقررین میں فلوریڈا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی اور امریکا کے لیے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی بھی شامل تھے۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر کرسٹین فیئر نے پاکستان کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے کردار کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کے حالیہ بحران میں امریکا آئی ایم ایف پر قرضہ نہ دینے کے لیے دباؤ ڈال تو سکتا ہے، مگر پاکستان میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث امریکا یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کا ناکام ریاست بننا بہت خطرناک ہے اس لیے، اس بار بھی ہم امریکا کی طرف سے اس معاملے میں بہت زیادہ دباؤ نہیں دیکھیں گے۔پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے نوجوانوں میں سیاسی نظام پر اعتماد میں کمی آ رہی ہے وہاں پاکستانی نوجوانوں کا یہ پہلو بہت خوش آئند ہے کہ پچھلی ایک دہائی سے تحریک انصاف کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے سیاسی عمل میں شریک ہوئی ہے۔فیئر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پالیسی سازی کی سیاست کو قومی مکالمے کا حصہ بنایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں