میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک / خبرایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر نے کہا کہ ان کا ملک تمام معاملات پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،حرمین شریفین کا دفاع اور سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں