میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے، صدر ممنون حسین

پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے، صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کر بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں اور بلوچستان میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جھال بچھائے جارہے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکھے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوںیہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میںجامعہ بلوچستان کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک ایسا مردم خیز خطہ ہے جس نے ایسی بڑی بڑی شخصیات کو جنم دیا ہے جن کے علم صلاحیتوں اور کارناموں کا دائمی نقش تاریخ کے اوراق پر ثبت ہے یہ ایک دلچسپ تاریخی اتفاق ہے کہ دنیا اج ایک بار پھر ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جس میں وطن عزیز کے دیگر خطوں کے علاوہ بلوچستان کا کردار کلیدی ہے انہوںکہاکہ قومی تاریخ کے اس نادر اور عظیم الشان مرحلے پر بلوچستان کے نوجوان ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جس سے یہ صوبہ اور وطن عزیز ہی نہیںپوری دنیا فخر سے ان کی طرف دیکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں