میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے شاہانہ ٹھاٹ، 29 پارلیمانی سیکرٹری کا بوجھ ڈال دیا

سندھ حکومت کے شاہانہ ٹھاٹ، 29 پارلیمانی سیکرٹری کا بوجھ ڈال دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

مالی خسارے کا رونا رونے والی سندھ حکومت نے خزانے پر مزید 29 پارلیمانی سیکرٹریز کا بوجھ ڈال دیا۔سندھ کابینہ میں 18 وزیر، 2 مشیر، 10 معاونین خصوصی، 8 ترجمان اور 29 پارلیمانی سیکٹری شامل ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 29 اراکین سندھ اسمبلی کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکرٹری مقررکردیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ہالار وسان محکمہ خوراک، شام سندرمحکمہ ٹرانسپورٹ، یوسف بلوچ مائنز اینڈ منرل، فرخ احمد شاہ ورکس اینڈ سروسز،عادل انڑپبلک ہیلتھ کے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح خرم سومرو جیل خانہ جات،ملیحہ منظورانفارمیشن،نداکھوڑوہیلتھ بہبودآبادی،سعدیہ جاوید پلاننگ ڈیولپمنٹ، سیما خرم اسکول ایجوکیشن،قاسم سراج سومرولوکل گورنمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔حنادستگیرکلچرٹورازم،سیدہ ماروی فصیح یونیورسٹیز اینڈ بورڈ،یاسمین شاہ ویمن ڈیولپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی۔پارلیمانی سیکرٹریز کو ماہانہ 50 ہزار اضافی الائونس، ڈرائیور کے ساتھ سرکاری گاڑی، ہائوس رینٹ، مفت فضائی ٹکٹ ملے گا۔ علاوہ ازیں بیرون ملک سفر کی سہولت، میڈیکل، دفتری الائونس سمیت ودیگر سہولیات بھی ملیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں