میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر میئر کراچی گرج پڑے

ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر میئر کراچی گرج پڑے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اپنے زیر انتظام اسپتالوں کو بہتر کرنا چاہتی ہے، جزا و سزا کے عمل کے بغیر یہ نہیں ہوسکے گا،پرفارمنس بہتر نہ کرنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور افسران کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس کو غیر حاضری پر معطل کردیا ہے، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دیں کہ ایک سال کے دوران انہوں نے کتنے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت دی،غلط اعداد و شمار دینے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے محکمہ میڈیکل سروسز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ایس ایم افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز اور تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام بڑے اسپتالوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے لہٰذا تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحریری طور پر بتائیں کہ کتنے افسران و دیگر عملہ اسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر آتا ہے، تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ملازمین کی سروس بک اور پرسنل فائل اسپتالوں میں موجود ہونی چاہئے،کے ایم سی کے اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز سے ایک ہفتے کے اندر حلف نامہ لیا جائے کہ وہ کسی اور جگہ سروس یا پریکٹس نہیں کررہے اور اس حلف نامے کو میئر سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اپنے زیر انتظام اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ مریضوں کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے، انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بھی فوری انتظامات کئے جائیں، ضروری ادویات اور طبی آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، کے ایم سی اسپتال شہریوں کو نہایت کم خرچ میں طبی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں مگر یہ مقصد تبھی حاصل ہوگا جب ان اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مریض وہاں علاج کراکے مطمئن ہوں گے،اس سلسلے میں اب کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے مرتکب سپرنٹنڈنٹس اور دیگر افسران کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو بھی ہدایات دی گئی ہیں ان پر بلاتاخیر عملدرآمد ہونا چاہئے، کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا تاکہ انہیں بہتر بنایا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں