کے الیکٹرک نے بے گناہ کو جیل بھیج کر اسکی جان لے لی
شیئر کریں
گزشتہ ماہ مبینہ طور پر کے الیکٹرک کے نادہندہ ہونے کے الزام میں گرفتار شخص سینٹرل جیل کراچی میں جاں بحق ہوگیا۔ اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ نادہندہ عمارت کے رہائشیوں کے بجائے اصغر بلوچ کو بے گناہ گرفتار کیا گیا۔لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے رہائشی اصغر بلوچ۔۔ جسے الیکٹرک کی مدعیت میں درج مقدمے میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ آج اس کے بجائے اس کی لاش گھر لائی گئی۔ جس پر محلے بھر میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جس عمارت کو نادہندہ قرار دے کر اصغر بلوچ کو گرفتار کیاگیا تھا۔ وہ تو اس عمارت کا چوکیدار تھا۔۔ اس کا رہائشی نہیں۔متوفی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ جب اسے گرفتار کیاگیا تھا تو وہ شدید علیل تھا اور جیل میں بھی اسے کوئی طبی سہولیات نہیں دی گئی۔ جو اس کی موت کی وجہ بنی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہتر بڑا غفلت کا نتیجہ ہے ۔ کے الیکٹرک نے بے گناہ انسان کو جیل بھیج کر اس کی جان لے لی۔ لہذا اس معاملے کی انکوائری کرکے زمہ داروں کو سزا دی جائے ۔