میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

کراچی کے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں سیکورٹی اداروں کو محرم الحرام کے آغاز پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ممکنہ دہشت گردی سے بچائو کیلئے اہل تشیع آبادیوں، امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں، مجالس کے مقامات کو فوکس کیا گیا ہے ۔ یکم سے دس محرم الحرام تک کاروباری سرگرمیاں کم رہیں گی۔ جبکہ سات محرم الحرام کی شام سے ایم اے جناح روڈ پر مرکزی تجارتی مراکز بند کرا دیئے جائیں گے ۔ جو دس محرم تک بند رہیں گے ۔شہر میں کالعدم فرقہ وارانہ اور علیحدگی پسند تنظیموں کے پرانے ٹھکانوں والے علاقوں میں کومبنگ، ٹارگٹڈ اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں کے سیکورٹی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد اسکائوٹ بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں