میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کم عمر افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آ سکتے ہیں، سعودی عرب

کم عمر افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آ سکتے ہیں، سعودی عرب

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیئے۔سعودی عرب کے اخبارکے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں تمام عمرہ کمپنیوں اوراداروں سے کہا گیا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے حوالے سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھنا ضروری ہے۔وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیئے،تمام عمرہ کمپنیاں اورادارے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرہ کارکے اندرمطلوبہ سہولیات فراہم کریں، عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری لازمی قراردی گئی ہے۔وزارت کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ عمرہ پیکیج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔عمرہ ویزہ پرمملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے، عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ مقرر کی گئی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کومملکت میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے کے قابل بنانے اوران کے لیے اس کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے،یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے عمرہ خدمات کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ آتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں