پاکستان کو طویل عرصہ بعد ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی مل گئی
شیئر کریں
پاکستان کو طویل عرصہ بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔کوالیفائر میں 8 ٹیمیں پیرس اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مدمقابل آئیں گی۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں اولمپکس میں جگہ حاصل کریں گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ حیدر حسین نے کہا کہ 2018 میں پاکستان نے ہاکی سیریز اوپن کی میزبانی کی تھی جس میں صرف 4 ٹیمیں تھیں، 2004 کی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا، 1990 ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے 1990 ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں شائقین اسٹیڈیم آئیں۔