میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے سے شکر گڑھ میں فصلیں زیر آب آگئیں

بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے سے شکر گڑھ میں فصلیں زیر آب آگئیں

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلہ سے شکرگڑھ میں فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریبا 300 مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑا تھا، سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسر پہنچنا شروع ہوگیا، اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا، دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگرندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ نالہ بئیں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورت حال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں