کراچی میں ڈائریامریضوں کامعاملہ شدت اختیار کرگیا
شیئر کریں
شیدی گوٹھ میں ڈائریا کیسز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا اور کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مرکزی ڈسپنسری کو تالا لگا دیا گیا ہے اور عملہ غائب ہے۔تفصیلات کے مطابق شیدی گوٹھ میں ڈائریا کیسز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے اور کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہیلتھ ایمرجنسی کے باوجود وہاں طبی عملہ غائب ہے، مرکزی ڈسپنسری کو تالا لگا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز کے علاقوں میں لے کر جایا جارہا ہے، محکمہ صحت نے شیدی گوٹھ میں مرکزی ڈسپنسری 24 گھنٹے فعال رکھنے کا حکم دیا تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 28 جون سے اب تک ڈائریا کے 372 کیسز رپورٹ ہوچکے، ہیضہ کے 3 کیسز سامنے آئے، ایک متاثرہ خاتون جاں بحق ہوئی۔کچھ دنوں قبل صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں ڈائریا کیسز سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے گئے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا میں مبتلا ہوئے جب کہ ہیضے کے 53 کیسز سامنے آچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 7 اضلاع میں 83 ہزار 248 افراد ڈائریا اور ہیضے سے متاثرہوئے، سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کے کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے, سب سے کم 3 ہزار 952 کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر میں 14 ہزار 432 افراد بشمول بچے و خواتین متاثر ہوئے۔