میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضی وہاب کی بطورایڈمنسٹریٹرتعیناتی پرنئی سیاسی جنگ چھڑگئی

مرتضی وہاب کی بطورایڈمنسٹریٹرتعیناتی پرنئی سیاسی جنگ چھڑگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) شہر قائد میں ایک سال کے دورانیے میں تیسرے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر نئی سیاسی جنگ چھڑ گئی،گورنر سندھ اور متحدہ پاکستان نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی مخالفت کر دی، چارج ملنے سے قبل ترجمان سندھ حکومت حرکت میں آ گئے، شہر قائد کے مختلف علاقوں کی صفائی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ سندھ حکومت نے بھی نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کا نام واپس لینے سے صاف انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی جانب سے گزشتہ روز ترجمان سندھ حکومت کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرشہر قائد کی اسٹیک ہولڈرز جماعتیں بالخصوص وفاقی حکومت سراپا احتجاج دکھائی دیتی ہے۔اس ضمن میں تمام تر جماعتوں کی جانب سے افتخار شلوانی اور لئیق احمد کے بعد بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی رہنما کے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کے عمل کو بھی آئینی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، ان تمام تر امور میں سندھ حکومت کسی بھی قسم کا ردِ عمل دینے کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے۔آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ سندھ کے دورہ امریکا مکمل ہونے پر کراچی آمد پر نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا جس کی منظوری پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے دیدی گئی ہے۔شہر قائد کے نئے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے لیے تیار مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کرنا بھی شروع کر دیا ہے جس نے پیپلز پارٹی کے حتمی فیصلے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں