میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کااعلان

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی، مدارس کوبھی امتحانات لینے کی اجازت ہوگی،عید کے بعد یونیورسٹیاں 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں گی ،ادارے اپنے اساتذہ کو بلا سکتے ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل طے کریں،اساتذہ اور انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھلیں گے ۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی ادارے کھولنے امتحانات کے ایشوز پر بحث ہوئی،اتفاق رائے سے طے سفارشات این سی او سی کے سامنے رکھے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر سے کھل جائیں گے،یونیورسٹیز سمیت تعام.سکولز اور کالجز شامل ہیں،اگست کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں صحت کے انڈیکیٹرز پر نظرثانی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دو سے تین بار مزید مشاورت کریں گے،اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھلیں گے،ادارے کھلے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے،کلاسز کو تقسیم، ایک کلاس روزانہ بلانے سمیت متعدد تجاویز ہیں،بڑی کلاسز کو پہلے بلایا جائے چھوٹی کلاسز بعد میں بلانے کی تجاویز ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں سے ایس او پیز طلب کیے ہیں جس پر وفاقی سطح پر طے کریں گے،ادارے اپنے اساتذہ کو بلا سکتے ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل طے کریں،اساتذہ اور انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی،یونیورسٹیز سکالرز جو ریسرچ لیبارٹریز استعمال کرنا چاہیں ان کو بلا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے والے علاقوں میں طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ عید کے بعد یونیورسٹیز اپنے طلباء کو ہاسٹلز میں بلا سکتی ہیں، ایسے طلباء جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں