میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سگریٹ نوشی کرنیوالے پائلٹس ہوشیار! وارننگ جاری

سگریٹ نوشی کرنیوالے پائلٹس ہوشیار! وارننگ جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سول ایوی ایشن نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔آیا پائلٹ جہاز کے کاک پٹ میں سگریٹ پیتے ہیں؟ آخر سول ایوی ایشن کو تمباکو نوشی کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت کیوں پڑی۔؟ سول ایوی ایشن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں کسی بھی قسم کا سگریٹ پینے پر لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔سول ایوی ایشن نے میں جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا ہے کہ پائلٹ کی جانب سے دورانِ پرواز تمباکونوشی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔تاہم اب کاک پٹ میں پائلٹ کے سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانوں کی سگریٹ نوشی پینے کی شکایات موصول ہوتی تھی۔اسی صورت حال کے پیش نظر نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کاک پٹ میں سگریٹ نہیں پی سکتے۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کیبن کریو کسی پائلٹ یا فرسٹ آفیسر کو سگریٹ نوشی کرتا ہوں پائے تو وہ شکایت متعلقہ حکام کو درج کروا سکتا ہے۔ جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے پائلٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں