آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ،ا سٹیٹ بینک
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے پاکستان کو 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اسٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہوگئی اور پہلی قسط کی مالیت اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی شکل میں 716 ملین ڈالر بنتی ہے ۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے ۔ پاکستان کو 6ارب ڈالر 39ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے ۔