رینجرز نے دوران آپریشنز برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی کا امن بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی رینجرز نے ایک اور قابل تحسین اقدام کیا ہے اور دوران آپریشنز برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سیاینٹی ٹیررسٹ ونگ میں اس تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔برآمد سامان میں دو کاریں، چودہ موٹر سائیکلیں،پندرہ موبائل فونزاورایک آٹورکشہ شامل ہے ،مالکان نے رینجرز کے اقدامات کو سرہاتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا۔