جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں ‘ شیخ رشید
شیئر کریں
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے امکان ظاہر کیا کہ نواز شریف آج بروز پیر جے ائی ٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں، اگر سپریم کورٹ میں پانامہ یا جے ائی ٹی پر دوبارہ بحث ہوئی تو بحیثیت پٹیشنر شیخ رشید نواز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کی استدعا کرے گا،اگر قومی اسمبلی تحلیل ہوئی تو چاروں صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی، اگر کسی نے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو چیلنج کیا تو عمران خان ایسی کال دیں گے جس میں شیخ رشید اس کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا،4حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے سپریم کورٹ کو ان وزرا کی غیر اخلاقی زبان کا نوٹس لے اس پریس کانفرنس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف کو فیصلے کی بو آگئی ہے اور لگتا ہے کہ ری چیکنگ میں 2میں کمپارٹ اور3میں فیل کی بجائے پپو پانچوں میں ہی فیل ہو جائے گا،جان میکن سمیت دنیا کی کوئی طاقت پانچوں ججوں پر دبائو نہیں ڈال سکتی۔ اتوار کی سہ پہر لال حویلی میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان سیاسی زندگی کے اہم دور سے گزر رہا ہے بعض لوگ اس وقت ملک میں ہیجان انتشار خلفشار اور خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں ،جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی جس کے خلاف مسلم لیگ ن نے کوئی پٹیشن دائر نہیں کی، اب موجودہ وقت میں جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والے دراصل سپریم کورٹ کو طعنہ دے رہے ہیں 4حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے ۔سپریم کورٹ کو ان وزرا کی غیر اخلاقی زبان کا نوٹس لینا چاہئے پریس کانفرنس کرنے والے چاروں وزرا خلاف میرٹ وزیر بنے، کیونکہ نواز شریف ہمیشہ اپنوں کو بانٹ اور قابلیت کو ڈانٹ کی پالیسی پر چلتے ہیں، انہوں نے کہ چودھری نثار اور اسحاق ڈار اس پریس کانفرنس میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے جے آئی ٹی کے باہر سرکس کرنے والوں کی جگہ 4وزرا پرمشتمل چیخوں کی نئی ٹیم متعارف کروادی ہے، انہوں نے کہا کہ 4نئے وزرا کی پریس کانفرنس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف کو فیصلے کی بو آگئی ہے اور لگتا ہے کہ ری چیکنگ میں 2میں کمپارٹ اور3میں فیل کی بجائے پپو پانچوں میں ہی فیل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ہے اور اس کیس میں جو نواز شریف کا دفاع کرے گا وہ نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے اور اس کے پے رول پر ہے حکومت پاکستان کے کسی وزیر کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ایف ائی اے کی سربراہی میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف خالصتا کرمنل تحقیقات ہیں، انہوں نے جے ا ئی ٹی میں شامل 6اراکین کو سپر سکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان 6اراکین کو سلیوٹ کرتا ہوں جنہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ سچ سچائی اور خزانے کے دفاع کے لئے کوئی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔