میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک کی تیاری کررہے ہیں(علی امین گنڈا پور)

خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک کی تیاری کررہے ہیں(علی امین گنڈا پور)

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،وزیر اعلی کے پی
ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، میڈیا سے گفتگو

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلیے دوبارہ تحریک کی تیاری کررہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ عمران خان کی رہائی عدالتوں سے منسلک ہے، ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کامیابی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے، اب دوبارہ تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، پشاور ڈیرہ موٹروے پر کام ہو رہا ہے جبکہ صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی لگا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں