سندھ بلڈنگ ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں40 گز پر 3 منزلہ عمارتیں
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
لیاقت آباد میں انتہائی خطرناک عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ،ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی سسٹم کے مہرے ڈائریکٹر علی اسد نے دام بڑھادیے ، غیرقانونی عمارتوں کیخلاف انہدامی کارروائی کے بجائے نئی خطرناک عمارتوں کی تعمیر شروع کروادی ہے ، ذرائع کے مطابق عمیر مرنڈا نامی کارندے کی نگرانی میں 40 گز پر 3منزلہ عمارتیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، پلاٹ نمبر 5/802 پر ناجائز تعمیرات کی ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز شہاب کے سپرد ہے جبکہ سی ون ایریا سی 9 کے 40 گز پلاٹ پر 3 منزل عمارت تعمیر کرنے کی ذمہ داری کاشف المعروف انڈہ کی نگرانی میں ہورہی ہے ،جس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے ،لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں ہونے والی ناجائز تعمیرات نے علاقے کا نقشہ ہی بگاڑ دیا ہے ۔