میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹرجنرل انتظامی امورسنبھالنے میں ناکام

ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹرجنرل انتظامی امورسنبھالنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید مالی بحران کا شکار، ڈائریکٹر جنرل انتظامی طور پر ناکام، ملازمین سراپا احتجاج، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو ہٹانے کا مطالبہ، پرویز احمد بلوچ کو ایس ڈی اے کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث ادارے کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں، ادارہ ترقیات کے ملازمین گزشتہ ایک ہفتے سے 7 ماہ سے تنخواہیں اور پینشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں لیکن ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ ملازمین کی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے، پرویز احمد بلوچ کی انتظامی ناکامی کے باعث شہر کا اہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ملازم یونینوں نے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی کی صورت مین وہ فیصلہ کن احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں دوسری جانب ادارہ ترقیات کے انتظامی و معاشی بحران کے ذمہ دار ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ پر سندھ حکومت نے نوازش کرتے ہوئے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے چہیتے افسر کو دو اداروں کا ڈائریکٹر جنرل تقرر کرنے کے انوکھے اقدام سے دونوں ادارے شدید بحران کے لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں