میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ضلع شرقی میں بدعنوانی و جعلی تقرریاں بے نقاب

محکمہ تعلیم ضلع شرقی میں بدعنوانی و جعلی تقرریاں بے نقاب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ تعلیم سندھ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی کا اعلیٰ سطح کی بدعنوانی و جعلی تقرریوں کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا، یار محمد بالادی نے ڈی ای او شرقی کی تعیناتی کے دوران قواعد و ضوابط کے خلاف پرائمری اسکول ٹیچر و جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیاں کیں، پنجاب کے ڈومیسائل پر گلشن ٹاؤن میں 3 امیدواروں کو آفر آرڈرز دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکشن کراچی یار محمد بالادی نے ضلع ایسٹ میں ڈی ای او کی تعیناتی کے دوران ریکروٹمنٹ پالیسی 2021 کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھرتیاں کیں، آفر آڈرز ملنے والوں میں خاص طور پر 3 امیدوار جن میں سے 2 کا تعلق ضلع رحیم یار خان تحصیل لیاقت پور اور عابدہ نورضلع لودھراں کی رہائشی ہے، جبکہ ضلع ایسٹ میں کئی اہل امیدواروں کوویٹنگ لسٹ کا جواز بنا کرتاحال آفر آرڈرز نہیں دیے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یار محمد بالادی نے بھاری رشوت وصول کر کے بھرتیاں کی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکریٹری تعلیم، چیئرمین نیب و چیئرمین اینٹی کرپشن کو شکایات موصول ہونے کے باوجود یار محمد بالادی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی کے اہم عہدے پرتاحال براجمان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یار محمد بالادی سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے جس کے آگے محکمہ تعلیم سندھ کے حکام بھی بے بس ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں