میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں طالبات کاداخلہ 70 فیصد کم

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں طالبات کاداخلہ 70 فیصد کم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی غیراخلاقی ویڈیو کے بعد یونیورسٹی میں لڑکیوں کا داخلہ 70 فیصد کم ہوگیاہے، یہ انکشاف اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے کیا۔ یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اختیار علی گھمرو، ڈاکٹر حسام الدین شاہ، ڈاکٹر واحد بخش اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کے حوالے سے وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو کی وجہ سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات، ان کے والدین، اساتذہ اور دیگر ملازمین میں شدید غصہ اور پریشانی چھائی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو سات ماہ قبل سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد سابق نگران حکومت نے وائس چانسلر کوجبری رخصت پر بھیج دیا تھا اور اس کے خلاف انکوائری کے لیے تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کے بعدمنتخب حکومت آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وائس چانسلر کی جبری رخصت میں اضافہ کیا تھا اور نئے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے اشتہار بھی جاری کیا تھا، لیکن 30 مئی کو وائس چانسلر نے ہائی کورٹ سکھر میں ایک پٹیشن داخل کرائی جس پر ان کی جبری چھٹی کو معطل کیا گیا، اس کے بعد وائس چانسلر بنا کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے یونیورسٹی آکر اپنے دفتر میں بیٹھ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی جبری رخصتی والے عرصے کے دوران یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوا تھالیکن ان کے زبردستی واپس آکر دفتر میں بیٹھ جانے کے بعد ایک بار پھر تدریسی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں