میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شرم ناک شکست دیدی

بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شرم ناک شکست دیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارت کے 120رنز کے ہدف کے تعاقب میںٹیم 7وکٹ کے نقصان پر 113رنز ہی بنا سکی
ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44بالز پر31رنز اسکور کیے ، عماد وسیم 15، بابر اعظم13 تک محدود
نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے 120رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹ کے نقصان پر 113رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44بالز پر31رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے ، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بناسکے ، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔بھارت کی جانب سے جسپرت بھمرا نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پانڈیا نے 2 اور اکشر پٹیل، ارش دیپ سنگھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، تو بھارتی بیٹرز نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور کپتان روہت شرما نے شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں ہی گیند باؤنڈری لائن کے باہر پھینکتے ہوئے 8 رنز بنالیے ۔ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن تھوڑا لڑکھڑاگئی، کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر 12 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے اسکور پر کپتان روہت شرما کی گری، جو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔تیسری وکٹ کا نقصان بھارت کو اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 58 کے اسکور پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادو تھے جو 89 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر 7رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں