میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریونیو کے سسٹم کا دعویدار مختارکار لینڈ مافیا کا سہولت کا ر نکلا

محکمہ ریونیو کے سسٹم کا دعویدار مختارکار لینڈ مافیا کا سہولت کا ر نکلا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھینس کالونی روڈ نمبر12لکی پاور پلانٹ کے قریب بااثر لینڈ مافیا نے قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ جما لیا
اربوں روپے کی 40ایکڑ سے زائد متنازعہ سرکاری زمین پر سرعام قبضہ کر کے پختہ چاردیواری تعمیر کر لی، ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ریونیو کے سسٹم کے دعویدار مختارکار پر لینڈ مافیا کی سہولت کا الزام بھینس کالونی روڑ نمبر12لکی پاور پلانٹ کے قریب بااثر لینڈ مافیا نے قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ 7ستمبر 2022 کو KMCکے عملے نے مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت قرارا دیتے ہوئے اس پر قائم تعمیرات کو مسمار کیا تھامذکورہ متنازعہ اراضی کے سلسلے میں دونوں سرکاری محکمے قانون جنگ لڑ رہے ہیں اور متنازعہ اراضی کا مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے زرائع کے مطابق ضلع ملیر کے ایریا میں لکی پاور پلانٹ کے قریب بااثر لینڈ مافیا نے اربوں روپے کی 40 ایکڑ سے زائد متنازعہ سرکاری زمین پر سرعام قبضہ کر کے پختہ چاردیواری تعمیر کر لی محکمہ ریونیو کے سسٹم کے دعویدار مختارکار پر لینڈ مافیا کی سہولت کاری کا الزام ہے ملیر کے علاقے میں اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماضی میں محکمہ ریونیو اور KMC مذکورہ اراضی کی ملکیت کے دعویدار رہے ہیں اس سلسلے میں 7 ستمبر 2022 کو KMC کے عملے نے مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت قرارا دیتے ہوئے اس پر قائم کردہ تعمیرات کو مسمار کر دیا تھا جس پر محکمہ ریونیو ابراہیم حیدری کے تپے دار گل محمد کلوڑ نے KMC کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر نقوی اور اس کے اسٹاف کے خلاف تھانہ سکھن میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ مذکورہ 40 ایکڑ اراضی محکمہ ریونیو کی ملکیت ہے متنازعہ اراضی ماضی میں بعض افراد کو 30سالہ لیز پر فراہم کی گئی تھی اور اب محکمہ ریونیو کی تحویل میں ہے تاہم مذکورہ تپے دار گل محمد کلوڑ نے یہ نہیں بتایا کہ 30 سالہ لیز پر فراہم کی گئی تاہم بعدازاں محکمہ ریونیو کی تحویل میں کیسے لی گئی اراضی پر غیر قانونی پختہ تعمیرات کس نے کیں اور ملزمان کیخلاف محکمہ ریونیو کارروائی سے قاصر کیوں کر رہا ہے دوسری جانب KMC کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر نقوی نے بتایا کہ مذکورہ اراضی پر لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا KMC کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر نقوی کے مطابق یہ کارروائی NAB نیب کے حکم پر کی گئی اور کارروائی کے بعد افسران بالا کو تمام حقائق سے آگاہ کیا انہوں نے ایف آئی آر کو جھوٹ پر مبنی محکمہ ریونیو لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ قرارا دے دیا مذکورہ متنازعہ اراضی کے سلسلے میں دونوں سرکاری محکمے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور متنازعہ اراضی کا سوٹ نمبر 245سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت بھی ہے جبکہ محکمہ NABبھی اس سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کر رہا ہے تاہم حال ہی میں پر اسرار طور پر مذکورہ متنازعہ اراضی پر بااثر عناصر نے ناصرف قبضہ کر لیا ہے بلکہ سرعام دھڑلے سے پختہ چاردیواری بھی تعمیر کر لی ہے جبکہ ملکیت کے دعویدار محکمہ ریونیو اور KMC مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں ذرائع نے الزام لگایا کہ مذکورہ اراضی پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات میں محکمہ ریونیو کے ایک مختارکار اعجاز میو نے مرکزی کردار ادا کیا جو اپنے تعلقات "سسٹم” سے ظاہر کرتا ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر مختارکار ابراھیم حیدری خالد معروف نے بتایا کہ مذکورہ اراضی پر قبضے کی اطلاعات سے وہ لاعلم ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں