میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کیلئے صرف 17 ارب کے منصوبے کا اعلان(تاجررہنمائوں کا احتجاج)

کراچی کیلئے صرف 17 ارب کے منصوبے کا اعلان(تاجررہنمائوں کا احتجاج)

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

(چارہزار ارب کاٹیکس دینے والے)
شہر کی ترقی کیلئے کم از کم100ارب کا ترقیاتی پیکج ہونا چاہئے تھا، بجٹ برآمدات کیلئے غیر مفید قرار ،زبیرموتی والا، اے کیوخلیل
بجٹ متوازن ہے، زرعی شعبے کیلئے اچھے اقدامات ، بجلی اور گیس کے نرخ کم نہیں کیے گئے، خواتین کیلئے رقم نا کافی قرار،کراچی چیمبر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر کراچی چیمبر طارق یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کاپیش کیا گیا بجٹ متوازن ہے، بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں ،بجٹ میں بجلی اور گیس کے نرخ کم نہیں کیے گئے، تاجررہنما اے کیو خلیل نے کہا کہ بجٹ میں اہلیان کراچی کیلئے صرف سترہ ارب روپے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ، چار ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والے شہر کو بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے،زبیر موتی والا نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کی ترقی کیلئے چار ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا ، کراچی کی ترقی کیلئے کم از کم سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکج ہونا چاہئیے تھا ۔ تاجر رہنما زبیر موتی والا نے پیش کردہ بجٹ برآمدات کیلیے غیر مفید قرار دیا ۔ ساتھ ہی تشویش ظاہر کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تیس سے پینتیس فیصد کا اضافہ معیشت پر بوجھ بنے گا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر نے وفاقی بجٹ ظاہری طور پر مناسب قرار دیا ۔ زراعت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے شعبے میں بہتری اور کسان کی خوشحالی کی امید بھی ظاہر کی ۔ تاہم خواتین کو ترقی دینے کے حوالے سے مختص 5ارب روپے کی رقم نا کافی قرار دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں