توڑ پھوڑ، پولیس پر تشدد کا الزام، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
شیئر کریں
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، پولیس پرتشدد کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری،عندلیب عباس ، میاں اسلم اقبال، اکرام عثمان، حسان نیازی، زبیر نیازی، جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کیے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔