میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا ادارہ ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے، شاہدخاقان عباسی

نیب کا ادارہ ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے، شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئرمرکزی نائب صدراور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چار سال کی نالائقیاں ایک دن میں ختم نہیں ہوں گی، کمی ضرور ہوگی مگر لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی، سیاستدانوں کے اثاثوں کی بہت چھان بین ہوگئی، اب چیئرمین نیب جاوید اقبال اپنے 35سالہ اثاثے عوام کے سامنے رکھیں، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ نیب کو ختم ہونا چاہیئے، نیب احتساب کے بجائے انتقامی کارروائی میں مصروف ہے،نیب کو ختم کر دیں، ورنہ ملک چلانا مشکل ہوجائے گا، استحکام کا معاملہ حل ہوچکا ہے، 17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے۔جمعرات کواحتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا چوتھا سال ہے احتساب کا عمل سب کے سامنے ہے، اب تک 54 پیشیاں ہوچکی ہیں،نیب احتساب کے بجائے انتقامی کارروائی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہمیشہ رائے رہی کہ نیب کو ختم کرنا چاہیئے۔ حکومت نے پہلے بھی ایک قانون پاس، کیا آج بھی ہوگا۔ نیب کو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کردیا جائے گا۔ آج بھی رائے ہے اس ادارے کو ختم کر دیں ورنہ ملک چلانا مشکل ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ جو ادارہ ملک کا کرپٹ ترین ادارہ بن گیا ہو اسے ختم کردینا چاہیئے۔ آج ملک کی ضرورت ہے اس ادارے کو ختم کردیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں