میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاستدان، وڈیرے پولیس کو استعمال کریں گے تو نظام تباہ ہوگا،سندھ ہائیکورٹ

سیاستدان، وڈیرے پولیس کو استعمال کریں گے تو نظام تباہ ہوگا،سندھ ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں تاجر کے خلاف موبائل چھیننے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم ریاض شہزاد کی 50 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں تاجر ریاض شہزاد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو نے صوبائی حکومت کی گورننس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان، وڈیرے پولیس کو اس طرح استعمال کریں گے تو یہ تباہ ہو جائے گی۔عدالت نے کہا کہ 21 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے تاجر کے خلاف موبائل چھیننے کا مقدمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ موبائل گزشتہ برس دسمبر میں چھینا گیا جب کہ مقدمہ اس سال مئی میں درج ہوا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمہ اتنی تاخیر سے کیوں درج ہوا۔جسٹس امجد علی سہتو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پولیس کا ایسا کردار خود پولیس کے دامن پر سیاہ دھبہ ہے۔ عدالت نے ریاض شہزاد کی 50 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ریاض شہزاد کو سانگھڑ جیل سے رہا کرکے16 جون کو پیش کیا جائے اور اس دوران عدالت کو اطلاع کیے بغیر کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں