میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہم خیال جماعتوں میں دراڑیں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہم خیال جماعتوں میں دراڑیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں، جے یو آئی نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا۔جے یوآئی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے پیپلزپارٹی سے مقابلے کیلئے پی ٹی آئی سے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کرلیا۔شکارپور اور جیکب آباد میں پی پی جے یو آئی میں بھی بعض کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے ہر ضلع میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،18 جون کو جے یو آئی بلدیاتی الیکشن مہم میں سکھرمیں جلسہ کرے گی، جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔خیال رہے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں