میڈیاکوخداکاواسطہ عمران خان کوکم کم دکھائے، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا انقلاب اب سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہا ہے کہ وہ فیصلہ دیں تو یہ تاریخ کا اعلان کریں، میں اس چیز کی مذمت کرتی ہوں کہ اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،2013 میں نواز شریف کو 20، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا تھا، 2018 میں عمران خان کو نواز شریف نے صفر لوڈشیڈنگ والا پاکستان دیا،2022 میں عمران خان نے 5 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان شہباز شریف کو دیا،وزیراعظم اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے مسئلے پر توجہ دے رہے ہیں، عمران خان کے اپنے ساتھی کہہ رہے ہیں ، عمران خان آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا گئے اور ملک آئی سی یو میں پھینک گئے، ایسا بوجھ ڈال کر گئے جس کو اٹھانے کی پاکستان میں ہمت نہیں، پاکستان کے دیگر ملکوں سے تعلقات بھی خراب کردئیے گئے، ان شا اللہ ہم ان کو ٹھیک کریں گے،بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیے، ایک تالا کھلوانے کیلئے خاتون اول کو 5 قیراط کا ہیرادیا گیا، آپ ہیرے بیشک ساری انگلیوں میں پہنیں مگر عوام کے نہیں اپنے حلال کے پیسوں سے خرید کر پہنیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان فتنہ گردوں کو تاریخی شکست ہوئی، اب رانا ثنا اللہ ان کی راہ دیکھ رہے ہیں لیکن وہ انقلاب کی تاریخ نہیں دے پا رہے۔انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو اختیارات دیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ آئی ایس آئی کا ادارہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرتا ہے، اگر وزیراعظم نے اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا ہے تو ظاہر ہے حکومتوں کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، یہ ایک باقاعدہ طریقہ کار ہے، کس وقت کس ادارے سے کیا کام لینا ہے۔