میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، میگا کرپشن میں نامزد امداد میمن ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پربراجمان

محکمہ زراعت، میگا کرپشن میں نامزد امداد میمن ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پربراجمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ 3 ارب 30 کروڑ روپے پینشن کے میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم کے حوالے ، محکمہ زراعت کے ڈی جی مانیٹرنگ، فنانس اینڈ پلاننگ کے عہدے پر نیب ریفرنس میں نامزد امداد میمن براجمان، امداد میمن پر متعدد تحقیقات کا سامنا، غیرقانونی ترقیاں حاصل کرنے والا امداد میمن محکمہ زراعت کا طاقتور افسر، ریٹائرڈ ملازم گل محمد نامی مبینہ فرنٹ مین کے ذریعے محکمہ زراعت کے معاملات طے پانے لگے، سیکریٹری بھی موقف دینے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں اور غیرقانونی ترقیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والے امداد میمن ڈائریکٹر جنرل فنانس، ایڈمن اینڈ پلاننگ کے عہدے پر تعینات ہیں، دو دن قبل نیب نے محکمہ خزانہ حیدرآباد میں پینشن اور ریفنڈ بلز میں 3 ارب 30 کروڑ کی میگا کرپشن میں امداد میمن کو بھی نامزد کیا تھا، محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے واٹر مینجمنٹ میں نچلے گریڈ میں بھرتی امداد میمن اس وقت گریڈ 20 میں ہیں، ملنے والے دستاویزات کے مطابق امداد میمن کی تمام ترقیاں غیرقانونی ہیں اور وہ کمیشن پاس بھی نہیں ہے، 2018ع میں بھی نیب نے 30 بلین کی میگا کرپشن پر امداد میمن کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں اس وقت امداد میمن ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس تھے، امداد میمن محکمہ زراعت کے سب سے طاقتور افسر تصور کیے جاتے ہیں اور ذرائع کے مطابق امداد میمن اپنے فرنٹ مین گل محمد کے ذریعے تمام معاملات چلاتے ہیں، گل محمد بھی محکمہ زراعت سے ریٹائرڈ ملازم ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت میں تعیناتیاں و بجٹ کے معاملات امداد میمن کے حوالے ہیں، محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ ونگ، واٹر مینیجمنٹ ونگ اور سیاپیپ پروجیکٹ میں بھی غیرقانونی بھرتیوں و کاشتکاروں میں زرعی سامان کی تقسیم و واٹر کورسز کی تعمیر میں بھی پڑے پیمانے پر گھپلے کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے موقف لینے کیلئے مشیر زراعت منظور وسان اور سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مہیسر سے امداد میمن کی ترقی و تقرری پر موقف لینے کیلئے میسجز اور کال کئے گئے لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا، ذرائع کے مطابق امداد میمن کے آگے سیکریٹری زراعت بھی بے بس ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں