میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی توسیسہ پلائی دیوارثابت ہوںگے، فوادچودھری

پی ٹی آئی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی توسیسہ پلائی دیوارثابت ہوںگے، فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو،انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،ہم ہر سطح پر وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے وکلاء کی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے انصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے، بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انصاف لائرز فورم کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی، نوجوان وکلاء کو قرضوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان وکلاء کو 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم کی نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں بھی وکلاء کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء کو صحت کارڈز کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں