میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کونہایت قدرکی نگاح سے دیکھتاہے،آرمی چیف

پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کونہایت قدرکی نگاح سے دیکھتاہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے آئرن برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ 19 وباء سے لڑنے اور ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں