میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری کی منہدم عمارت سے 17لاشیں نکال لی گئیں

لیاری کی منہدم عمارت سے 17لاشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اب تک ملبے سے 17 لاشیں نکال لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا معاملے پر تیسرے روز بھی عمارت کا ملبہ اٹھانے اور ممکنہ طور پر دبی لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔پاک فوج، رینجرز اور ریسیکو اداروں کی جانب سے ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ اب تک کوئی بندوبست نہ کرسکی۔ بے بس افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے امدادی ٹیموں کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ملبہ کو جلد ازجلد ہٹایا جائے ۔میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ رینجرز مشکل کی گھڑی اور غم میں متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ڈ ی جی رینجرز کے دورہ کے موقع پر کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ ملبہ تلے سے مزید چار افرا د کی نعشوں کو نکال لیا گیا ۔ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت شہزاد اور میمونہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید دو نعشیں ملنے کے بعد عمارت گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کی تعداد13ہو گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں