میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار

پاکستان کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایشیا اور بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا۔ ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے۔دنیا کی جنت کہلایا جانے والاسوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر جرمنی اور تیسرے نمبر پر اسرائیل ہے۔فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا 10، سعودی عرب 17 ، ترکی 37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68 اور بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے۔ 200 خطوں اور ممالک کی اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 148 ہے۔ رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کاسیفٹی اسکور جاری کیا گیا ہے۔ایشیا اینڈپیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سفیٹی اسکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی اسکور 370، پڑوسی ملک بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔250صفحات پر مبنی اسٹڈی رپورٹ میں جنوبی سوڈان کو کورونا وائرس سے روک تھام کے اقدامامت میں ناکامی پر دنیا کاخطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں