میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوباڑو کی نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف، فصلیں، مکانات زیرِ آب

اوباڑو کی نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف، فصلیں، مکانات زیرِ آب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اوباڑوکی نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں ،مکانات زیر آب آ گئے ،کسانوںنے محکمہ آبپاشی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تعلقہ اوباڑو کے گائوں نصیر دوندھو کے مقام پر سیھڑ نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کپاس، گنے، سبزی، مونگ پھلی اور گھاس کی فصلیں زیرِ آب آگئیں،پانی کے باعث سو سے زائد کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ، جبکہ شگاف کو اب تک پر نہیں کیا جاسکا ہے، تاہم نہر میں پانی کی سپلائی روک دی گئی ۔ علاقے کے کسانوں نے محکمہ آبپاشی کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نہر کی نہ تو بھل صفائی کی گئی تھی اور نہ ہی نہروں کے کناروں کو مضبوط کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں